السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
احرام باندھنے کے بعد محرم کے غسل کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
محرم کے غسل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں، خواہ ایک بار غسل کرے یا دو بار البتہ احتلام ہو جانے پر غسل جنابت واجب ہوگا جبکہ احرام کے لیے غسل کرنا سنت ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب