سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اینل سیکس(دبر میں سیکس) کی حرمت

  • 13065
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 4903

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اینل سیکس(دبر میں سیکس) جائز ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اینل سیکس (دبر میں جماع)حرام ہے، اور نبی کریم نے اس سے منع فرمایا ہے۔اور ایسا کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔

نبی کریم نے فرمایا:

«مَلْعُونٌ مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِی دُبُرِهَا »(أبو داود :2162)

جو شخص اپنی بیوی سے دبر میں جماع کرے وہ ملعون (لعنت زدہ) ہے۔

جماع کی حدود یہ ہیں کہ حالت حیض اور مقعد میں جماع کرنا منع ہے ،اس کے علاوہ آپ کسی بھی طریقے سے اپنی بیوی سے استمتاع کر سکتے ہیَں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ