السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو شخص شہید ہو جائے اسے کفن دیا جائے گا یا نہیں؟اگر دیا جائے گا تو وہ عام کفن جیسا ہو گایا الگ؟اور اگر نہیں دیا جائے گا تو کیا اسے اس کے پہنے ہوئے کپڑوں میں دفنایا جائے گا۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!شہید کا کفن اس کا وہی لباس ہے جس میں وہ شہید ہوتا ہے۔اسے باقاعدہ الگ سے کفن نہیں دیا جائے گا،بلکہ اسی لباس کو بطور کفن رہنے دیا جائے گا۔ نبی کریم نے شہدائے احد کے بارے میں فرمایا: " زَمِّلُوهُمْ فِي ثِيَابِهِمْ "(مسند احمد:23657،صحيح)انہیں ان کے کپڑوں میں ہی لپیٹ دو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |