السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میت قبر میں دفن کر نے کے بعد سورۃ بقرۃ کے ابتدا ئی اور آخری رکوع کی تلا وت کرنا اور اسما ئے الہیٰ پڑھنا کیسا ہے ؟ کیا میت کی بخشش کے لیے اس مو قع پر جنا زے والی دعا ئیں پڑھی جا سکتی ہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قبر پر کھڑے ہو کر سورۃ بقرۃ کی آیا ت کی تلا وت والی حدیث امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے "شعیب الایمان " میں ذکر کی ہے لیکن اسے ضعیف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ درست با ت یہ ہے کہ یہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قو ل ہے اسما ئے الٰہی کا ورد بھی ثا بت نہیں البتہ دعا کر نا " جزء رفع الیدین " و نسا ئی " وغیرہ میں ثا بت ہے اور دعا ئیں جو نسی چا ہے پڑھ لے ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب