السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا فر ما تے ہیں علمائے دین کرا م گا نے کی طرز پر نعت یا نظم پڑھنے والے اور غیر محر م عورتوں کو قرآن پا ک پڑھا نے والے مردوں کے متعلق ؟آیا یہ دو شخص گنہگا ر ہیں یا ثواب کے حقدار ہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گانے بجا نے کی طر ز پر قرآن مجید یا نعت و نظم وغیرہ پڑھنا ممنوع ہے قرآن میں اللہ تعالیٰ نے ابلیس کو ز جر و تو بیخ کر تے ہو ئے فرما يا:
﴿وَاستَفزِز مَنِ استَطَعتَ مِنهُم بِصَوتِكَ...٦٤﴾... سورة الإسراء
"ان میں سے تو جسے بھی اپنی آواز سے بہکا سکے بہکا لے ۔"
آواز سے مراد پر فر یب دعوت یا گا نے مو سیقی اور لہو و لعب کے دیگر آلا ت ہیں جن کے ذریعے سے شیطا ن بکثر ت لو گو ں کو گمرا ہ کر رہا ہے (کتب تفسیر)
غیر محرم عورتوں کو پردے کے پیچھے سے تعلیم دینے کا کو ئی حرج نہیں بلکہ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ ابن عسا کر رحمۃ اللہ علیہ علا مہ سیو طی رحمۃ اللہ علیہ اور خطیب بغدادی رحمۃ اللہ علیہ جیسے اجلا ء نے عورتوں سے بھی تعلیم حا صل کی ہے ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب