سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(307) وسیلہ کی اقسام

  • 13028
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2086

سوال

(307) وسیلہ کی اقسام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وسیلہ کی کتنی اقسام جائز اورکتنی ناجائز ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مشروع وسیلہ کی تین قسمیں ہیں:

1۔اللہ کی ذات اور اس کے اسماء وصفات کا وسیلہ ۔

2۔مومن کے اعمال صالحہ کا وسیلہ ۔

3۔مومن کی غائبانہ دعا کا وسیلہ ۔

اور ممنوع وسیلہ کی بھی تین قسمیں ہیں:

1۔اللہ کی بارگاہ میں مخلوقات کی ذات اور شخصیت کا وسیلہ ۔

2۔بارگاہ الٰہی میں کسی کی جاہ حق اور حرمت وبرکت کا وسیلہ ۔

3۔جس کا وسیلہ لیا  گیا ہے اللہ پر ا س کی قسم کھانا۔

وسیلہ مشروع کی جملہ اقسام رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت  ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص597

محدث فتویٰ

تبصرے