سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(306) وسیلہ کسےکہتے ہیں؟

  • 13027
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1438

سوال

(306) وسیلہ کسےکہتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وسیلہ کسے کہتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وسیلہ کامطلب ہے مطلوب تک تقرب حاصل کرنا اور رغبت کے ساتھ اس تک پہنچنا ۔(النہایۃ)

اور وسیلہ کاایک معنی اور بھی ہے اور وہ ہے بادشاہ کے  پاس مرتبہ اور درجہ اور قربت جیسا کہ حدیث میں اس کو جنت کا سب سے اعلیٰ مقام کہا گیا ہے۔(1)

امام ابن جریر  رحمۃ اللہ علیہ  «وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ» کی تفسیر میں رقم طراز ہیں:

’’ اطلبوا القربة اليه بالعمل بما يرضيه ’’

 یعنی'' اللہ کی طرف سے اس عمل کے زریعے قربت حاصل کرو جس کو پسند کرتا ہے۔''

شریعت میں وسیلہ کہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنا اس کی اطاعت وعبادت اور اس کے انبیاء ورسل کی اتباع کرکے اور ہر اس عمل کے زریعہ جس کو اللہ پسند کرے اور خوش ہو۔


1۔صحيح البخاري كتاب الرقاق باب صفة الجنة.......(ح:6500)‘(2809)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص597

محدث فتویٰ

تبصرے