السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حج یا عمرہ شروع کرتے وقت تلبیہ میں نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا ضروری ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تلبیہ یہ ہے کہ اگر آپ کی نیت عمرہ کی ہے تو ’’لَبَّيْکَ عُمْرَةً‘‘ کہیں اور اگر حج کی نیت ہے تو ’’لَبَّيْکَ حَجًّا‘‘کہیں نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا جائز نہیں ہیں، مثلاً: یہ نہیں کہنا چاہیے: ’’اے اللہ! میں عمرے کا ارادہ کرتا ہوں۔‘‘ یا یہ کہے: ’’میں حج کا ارادہ کرتا ہوں۔‘‘ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ثابت نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب