السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں عرصہ 25سا ل سے وہم کی مر یض ہوں وہم صرف وضو تیمم اور نما ز کا ہے اور کسی با ت کا نہیں ۔ با ر با ر تیمم کر تی ہو ں 4کی بجا ئے 5 رکعت پڑھتی ہو ں دوسجدوں کی جگہ 3 سجدے ایک رکعت میں کر تی ہو ں دل مطمئن نہیں ہو تا حافظ ثنا ء اللہ صاحب نے جمعہ کے خطبہ میں کہا ہے کہ اگر دو کی جگہ تین سجدے کر یں تو ایک سجدہ شیطا ن کو ہو گا میں سن کر پر یشا ن ہو گئی کہ میں تو ہر نماز میں کئی سجدے اور ایک رکعت شیطا ن کو کر تی ہو ں ۔خدا را مجھے مطمئن کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حتی المقدور جد و جہد کر یں کہ تو ہما ت کی پیرو ی کے بجا ئے صرف یقین یا ظن غا لب پر بنیا د رکھیں ساتھ ۔
’’اعوذ بالله من الشيطان الرجيم’’کا ورد معمو ل بنا لیں اور اگر بحالت نما ز ایسی کیفیت پیدا ہو جا ئے تو ۔’’ اعوذ بالله من خنزب’’پڑھ کر تین دفعہ پھو نک ما ر دیا کر یں اس سے ذہنی کیفیت بدل کر وسوسو ں میں کمی آجا ئے گی ۔(ان شا ء اللہ )
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب