السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مردوں کو قرآن پا ک کا ثوا ب پہنچتا ہے یا نہیں اگر میں اپنے دادا چچا تا یا یا کسی رشتہ دار کے لیے ما ں با پ کے علا وہ قرآن پڑھو ں تو کیا ان کو ثواب پہنچے گا یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کا شریعت میں کو ئی ثبو ت نہیں شیخ علی متقی حنفی صاحب "کنز العما ل "فر ما تے ہیں :
'' الاجتماع للقراءة بالقرآن علي الميت بالتخصيص في المقبرة اوالمسجد او البيت بدعة مذمومة ’’
"یعنی میت پر قرآن خوا نی کے لیے جمع ہو نا با لخصوص قبر ستا ن یا مسجد یا گھر میں مذمو م بد عت ہے ۔ اور صاحب "سفر السعا د ۃ " کا کہنا ہے :
’’ ولم تكن العادة ان يجتمعوا للميت ويقراواله القرآن ’’
"یعنی سلف کی عا دت نہیں تھی کہ جمع ہو کر میت کے لیے قرآن خوا نی کر تے ہو ں ۔"
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب