السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کو ئی آدمی اپنے گھر میں صدقہ کا جا نور ذبح کر تا ہے اور یہ صدقہ مطلق ہے نذر کفا ر ہ وغیرہ کا صدقہ نہیں یا بطو ر صدقہ کھا نا تیا ر کر تا ہے کیا وہ صدقہ کے اس گو شت یا کھا نے کو اپنے استعما ل میں لاسکتا ہے یا نہیں ؟ یعنی اس گو شت یا کھا نے میں سے اپنے اہل و عیا ل کو کھلا سکتا ہے یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو جا نو ر بطور صدقہ متعین کر دیا جا ئے اس کا گو شت متصدق اپنے گھر استعمال میں نہ لا ئے وہ صرف فقراء و مسا کین وغیرہ کا حق ہے اگر چہ عا م صدقہ ہی کیوں نہ ہو اس لیے کہ صدقہ کا مفہو م یہ ہے کہ آدمی اللہ کی رضا کی خاطر اس کی قر بت کے حصو ل اور نیکی کی بنا استحقا ق تر ک کر دے ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب