السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مردہ کےلیے قرآن خوانی کی جاتی ہےقرآن خوانی کاثواب مرجانے والے کےنام کردیا جاتا ہے۔ یعنی قرآن پڑھ کر اسے بخش دیا جا تا ہے ایصا ل ثوا ب کا یہ طریقہ صحیح ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میت کے لیے قرآن خوانی کرا نا چو نکہ کتاب و سنت اور سلف صالحین کے عمل سے ثابت نہیں اس لیے فعل ہذا سے اجتناب ضروری ہے
«من احدث فی امرنا ھذا ما لیس منہ فھو رد»(بخاری ومسلم)
یعنی " جس نے دین میں اضا فہ کیا وہ مردود ہے ۔"
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب