سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(267) خیر و برکت کے لیے قرآن خوانی کروانا

  • 12989
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1242

سوال

(267) خیر و برکت کے لیے قرآن خوانی کروانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کوئی نئی دکان لیتا ہے یانیا مکان تعمیر کرواتا ہے تو رہائش سے  پہلے قرآن مجید پڑھواتا ہے اس مکان میں اعزہ واقارب اکھٹے ہوکر قرآن مجید پڑھتے ہیں۔اورسمجھتے ہیں کہ اس طرح نئے مکان میں اللہ کا کلام پڑھنے سے برکت ورحمت نازل ہوگی کیا یہ طریقہ بدعت ہے؟نئے مکان میں حصول برکت کا درست طریقہ بتائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ طریقہ کار  سلف سے ثابت نہیں بدعت ہے مومن کے نیک اعمال تو سداہی اس کے لئے باعث برکت ورحمت بنے رہتے ہیں۔حدیث میں ہے:'' جو دین میں اضافہ کرے وہ مردود ہے۔''انظر الرقم المسلسل (2)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص567

محدث فتویٰ

تبصرے