سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(264) ڈھول یا موسیقی کے آلات بجانے والے کی مدد کرنا

  • 12986
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1386

سوال

(264) ڈھول یا موسیقی کے آلات بجانے والے کی مدد کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ڈھول آلات موسیقی بجانے والے کی مد د کی جائے۔ان کو خیرات وغیرہ دیناجائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حتی المقدور صدقہ خیرات متشرع لوگوں کو دینا چاہیے۔قرآن مجید میں ہے:

﴿وَتَعاوَنوا عَلَى البِرِّ‌ وَالتَّقوىٰ ۖ وَلا تَعاوَنوا عَلَى الإِثمِ وَالعُدوٰنِ...٢﴾... سورة المائدة

‘‘اورنیکی اورپرہیز گاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مددکیا کرواورگناہ  اورظلم کی باتوں میں مددنہ کیا کرو۔’’

اور حدیث میں ہے:

'' لا  یاکل طعامك الا تقي ’’ (صححه الحاكم  ووافقه الذهبي وحسنه الالباني صحيح ابي دائود كتاب الادب باب من يومر ان  يجالس -٤٨٣٢) الترمذي (٢٥١٩) الحاكم (٤/١٢٨) المشكواة (5018)’’تیرا کھانا پرہیز گارہی کھائے۔''

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص566

محدث فتویٰ

تبصرے