السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے ایک مرغی اللہ کے نام پر پال رکھی ہے اور وہ جب بڑی ہوتی ہے تو وہ اس کو خود ذبح کرکے کھاجاتاہے اور اس کی قیمت مسجد میں دے دیتا ہے کیا درست ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بہ نیت نفلی صدقہ جانور بہتر ہے کہ اسے زبح کرکے یا زندہ صدقہ کردیا جائے۔اگر کسی وجہ سے ایسا نہ ہوسکے تو قیمت دینے میں بظاہر کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب