السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر گھر بیٹھ کر میت کےلئے قرآن خوانی کی جائے تو کیامیت کو اس کا ثواب ملےگا؟(بعض لوگ گھروں میں سیپارے تقسیم کرتے ہیں کہ قرآن خوانی کی جائے میت کو ثواب پہنچانے کےلئے کیا یہ جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میت کی طرف سے قرآن خوانی کرنے یا کرانے کا کوئی ثبوت نہیں بلکہ میت کے لئے دعائے خیر کرنی چاہیے۔جس کی تعلیم قرآن میں بایں الفاظ دی گئی ہے:
﴿رَبَّنَا اغفِر لَنا وَلِإِخوٰنِنَا الَّذينَ سَبَقونا بِالإيمـٰنِ وَلا تَجعَل فى قُلوبِنا غِلًّا لِلَّذينَ ءامَنوا رَبَّنا إِنَّكَ رَءوفٌ رَحيمٌ ﴿١٠﴾... سورة الحشر
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب