سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(259) سرکاری یا غیر سرکاری کمپنیوں میں کام کرنا

  • 12981
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1190

سوال

(259) سرکاری یا غیر سرکاری کمپنیوں میں کام کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تمام سرکاری یا غیر سرکاری اداروں یا کمپنیوں میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جن میں سودی کاروبار یا لین  دین ہوتا ہے۔جب کہ ہم صرف کام سے تعلق رکھتے ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سرکاری یا غیر سرکاری وہ ادارے جن کی بنیاد سود پر ہو ان میں ملازمت اختیار کرنا ناجائز ہے کیوں کہ اس  جرم میں ملازم بھی شریک کار سمجھا جائے گا۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص563

محدث فتویٰ

تبصرے