السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا گورنمنٹ ملازم کی آمدنی حلال نہیں؟ اب گورنمنٹ ملازمین کو ادائیگی بنک کے زریعے کرتی ہے۔میں نے سنا ہے کہ یہ آمدنی صحیح نہیں کیونکہ بنک میں سودی کاروبار ہوتا ہے جب کہ میرا خیال ہے کہ جو انسان محنت سے کام کرکے تنخواہ وصول کرے اس کی آمدنی حلال ہوگی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گورنمنٹ ملازم حکومت سے اپنا استحقاق وصول کرے چاہے وہ بزریعہ بینک کیوں نہ ہو۔ جلیل القدر صحابی حضرت عبدا للہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مختار ثقفی جیسے حرام خور کے تحفے تحائف قبول کرلیتے تھے۔اس بنا پرکہ مسلمانوں کے بیت المال میں ان کا بھی حق ہے۔اسی طرح ایک ملازم بھی حکومت سے حق خد مت بطریق اولیٰ وصول کرسکتا ہے مجرم وہ لوگ ہیں۔ جو سودی معاملات میں ملوث ہیں اور اس کی ترویج وترقی کے لئے کوشاں ہیں۔اعاذناللہ منہ
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب