السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تمبا کو نو شی (حقہ سگر یٹ ) کا استعما ل شر یعت کی رو سے کیسا ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حقہ سگریٹ درج ذیل و جو ہا ت کی بنا پر حرا م ہیں ۔
(1)اس سے دما غ میں فتو ر پیدا ہو تا ہے حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نشہ والی شے اور جس سے دماغ میں فتو ر پیدا ہو منع فر ما یا ہے ۔ (ابو داؤد )(1)
(2) بلا فا ئدہ اسراف ہے قرآن میں ہے :
﴿إِنَّ المُبَذِّرينَ كانوا إِخوٰنَ الشَّيـٰطينِ...﴿٢٧﴾... سورة الإسراء
"یعنی اسرا ف کر نے والے شیطان کے بھا ئی ہیں ؛
(3)ان کی بد بو سخت ہے حدیث میں ہے ؛" جس شی سے بنی آدم ایذا محسوس کر تے ہیں اس سے فرشتے کو بھی ایذا پہنچتی ہے ۔"(2)
فعل ہذا کو کا ر ثوا ب قرار دینا دین سے نا واقفیت اور جہا لت ہے تفصیل کے لیے ملا حظہ ہو ۔(فتاوی اہل حدیث 3/318۔319)
1۔(٣١٢) ضعفه الباني المشكاة( 3650) الضعيفة (4732)ابودائود (٣٦٨٢)
2۔(٣١٣) صحيح مسلم كتاب المساجد باب نهي من اكل ثوما( ١٢٥١تا١٢٥٤)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب