السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بچوں کے اکثر کھلو نے اصل کی شکل کے ہو تے ہیں مثلاً بلی۔کتا وغیرہ کیا ایسے کھلو نے رکھنا درست ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بخا ری مسلم مسند احمد رحمۃ اللہ علیہ کی مشہو ر روا یت میں ہے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا گڑیوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھیں (انظر الرقم المسلسل (289) اس حدیث سے استدالا ل کیا گیا ہے کہ بچیوں کے کھیلنے کے لیے گڑیا ں بنانا جا ئز ہے تا کہ انہیں بچپن ہی سے امو ر خا نہ داری کی تر بیت دی جا سکے ۔ میر ے خیا ل میں محض کھیل کے لیے حرا م جا نو روں کی تصویروں سے بالخصوص احتراز کر نا چا ہیے لیکن شے کا صل کے مشا بہ ہو نا کو ئی عیب کی با ت نہیں تفصیل کے لیے ملا حظہ ہو ۔(عمرا ن المعبو د :4/439)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب