السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کفر کی کتنی قسمیں ہیں ؟ ہر قسم تفصیل سے واضح فر ما ئیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کفر چا ر قسمیں ہیں :
1۔کفر انکار ۔2۔کفر عناد۔3۔کفر جحود ۔4۔کفر نفاق
عا م لو گو ں کا کفر ہے جو عا م طور پر جہا لت کی وجہ سے ہو تا ہے ۔
حق معلو م ہو نے کے با و جو د صرف ضد کی وجہ سے ہو تا ہے جیسے ابو طالب کا کفر !( صحيح البخاري كتاب مناقب الانصارباب قصة ابي طالب (٣٨٨٤)وہ اس با ت پر اڑ گیا تھا کہ قو م مجھے طعن نہ کر ے کہ یہ اپنے آبا ء واجداد کا دین چھو ڑ کر بھیجتے کے پیچھے لگ گیا ہے ۔
وہ کفر ہے جو دیدہ و دانستہ مخا لفت کی وجہ سے ہو جیسا کہ ابو جہل اور فرعو ن وغیرہ کا کفر تھا ۔
قرآن مجید میں ہے :
﴿وَجَحَدوا بِها وَاستَيقَنَتها أَنفُسُهُم ظُلمًا وَعُلُوًّا...﴿١٤﴾... سورة النمل
(4)کفر نفاق :یہ ہے کہ بظا ہر ایما ن ہوا ور اندرونی طو ر پر کفر ---اس کی دو صورتیں ہیں : (1)---مصمم(١)(2)---مشکو ک (2)
﴿مَثَلُهُم كَمَثَلِ الَّذِى استَوقَدَ نارًا...﴿١٧﴾... سورة البقرة
اور۔
﴿أَو كَصَيِّبٍ مِنَ السَّماءِ فيهِ ظُلُمـٰتٌ وَرَعدٌ وَبَرقٌ يَجعَلونَ أَصـٰبِعَهُم فى ءاذانِهِم مِنَ الصَّوٰعِقِ حَذَرَ المَوتِ ۚ وَاللَّـهُ مُحيطٌ بِالكـٰفِرينَ ﴿١٩﴾... سورة البقرة
ہیں ۔
1۔ جیسے عبد اللہ بن ابی سلول کانفاق
2۔ مثلا:اچھائی فائدہ نظرآئے تو اسلام کا اظہار ورنہ تذبذب کا شکار۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب