السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آیا حضرت نو ح علیہ السلام اور حضرت لو ط علیہ السلام کی بیو یا ں غیر مسلم تھیں ؟ اگر غیر مسلم تھیں تو پھر مشر ک اور مو حد کا نکا ح کیسے ہو سکتا ہے نیز واضح کر یں کہ دو نو ں بیو یوں کو عذاب کس بنا ء پر ہوا ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
"سورۃ التحریم " میں ان عورتوں کی خیا نت کا ذکر ہے شر ک کا نہیں ان کا عذا ب کا سبب نفا ق کی صورت میں کفا ر سے گہرا رابطہ اور اظہا ر ہمدردی کی بنا ء پر ہے ۔ ابن عبا س رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرو ی ہے :
«كانت امراة نوح تقول للناس :انه مجنون وكانت امراة لوط تخبر باضيافه» (تفسير قرطبي 20/302)
یعنی" نو ح علیہ السلام کی بیوی لو گوں سے کہتی کہ یہ پا گل ہے لو ط علیہ السلام کی بیوی لو گو ں کو مہما نو ں سے آگا ہ کرتی ۔"
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب