ایک انسا ن نماز پڑھتا ہے روزے رکھتا ہے حج زکو ۃ اور صدقہ وخیرات کر تا ہے لو گو ں کی نظر وں میں متقی ہے لیکن اس کا عقیدہ توحید ٹھیک نہیں جیسا کہ بعض حضرا ت نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کو غیب دان اور مختا ر کل وغیر ہ جا نتے ہیں تو کیا ایسے انسا ن کی عبا دا ت اللہ کے ہاں قبو ل ہوں گی ؟
غلط عقیدے کے حا مل آدمی کے ساتھ معاملہ اس کے اعما ل کے مطا بق ہو گا سوال۔ میں مذکو ر عقا ئد اسلا می تعلیما ت سے متصادم ہیں جن کی اصلا ح از بس ضروری ہے بصورت دیگر شر ک کے ساتھ کسی عمل کے قبو ل ہو نے کی امید نہیں رکھنی چا ہیے قرآن مجید میں ہے
"اللہ (یہ گنا ہ ) نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شر یک بنا یا جا ئے اور اس کے علا وہ دوسرے گنا ہ جسے چا ہے معا ف کر دے گا ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب