السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مشر ک سے مرا د صرف بت پر ست یا آتش پر ست ہیں ؟ یا اس میں کتا بی مشرک بھی شا مل ہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
"سورۃ بقرہ" کی آیت ۔
﴿وَلا تَنكِحُوا المُشرِكـٰتِ...٢٢١﴾... سورة البقرة
کتا بیہ عورت کے علا وہ سب مشرکا ت کو شامل ہے کتا بیہ عورت سے نکاح سورہ ما ئدہ کی آیت ۔
﴿وَالمُحصَنـٰتُ مِنَ الَّذينَ أوتُوا الكِتـٰبَ مِن قَبلِكُم...٥﴾... سورة المائدة
کی بنا ء پر جا ئز ہے علا مہ قر طبی رحمۃ اللہ علیہ فر ما تے ہیں ۔
فقالت طائفة :حرم الله نكاح المشركات في سورة البقرةثم نسخ من هذه الجملة نساء اهل الكتاب فاحلهن في سورة المائدة ’’(احکا م القرآن 3/67)
"سورہ بقرہ" مدینہ میں نزول کے اعتبا ر سے اوائل احکا م سے ہے جبکہ ما ئدہ اوا خر سے ہے جس کی بنا ء پر آیت بقرہ کے حکم کو عا م قرار نہیں دیا جا سکتا سا بقہ دلیل کی بنا ء پر کتا بیہ عورت کے علا وہ " سورہ بقر ہ " کی آ یت کا اطلا ق تمام قسم کی مشر کا ت پر ہے ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب