السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مو جو د ہ دور کی جہا دی تنظیمیں اور ان کا جہا د آپ کے سا منے ہے اور یہ بھی معلو م ہے کہ ایک تنظیم کا اپنا نظم اور وسا ئل الگ الگ ہیں نیز تعاو ن و فنڈ حا صل کر نے کے لیے ہر تنظیم اپنے کا رنا مو ں کو اپنے اپنے جرا ئد میں بڑ ھ چڑ ھ کر بیان کر تے ہیں اور اپنی تنظیم کی پبلسٹی کر تے ہیں اور ان تنظیموں کے کا ر کنو ں کو اللہ کی قسم میں نے خود ایک دوسرے کی مخالفت کر تے سنا ہے اب ایسی صورت حا ل میں ایک مسلما ن اپنے خو ن پسینے کی کما ئی کس تنظیم کی نذر کر ے
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مو جو دہ جہا دی تنظیمیں اگر واقعتاً اپنے اعما ل و اقوال میں مخلص ہیں تو کم از کم ان کو کلمۃ واحدۃ پر جمع ہو جا نا چا ہیے تا کہ ثمرا ت و غایات کا حصو ل آسا نی سے ممکن ہو سکے ان کے آپس کے نزا ع کو بھی ختم کر نے کا یہ آسا ن تر ین نسخہ ہے کہ کسی ایک کی قیا دت پر مجتمع ہو جائیں ۔ایک عا م مسلما ن اپنی حلا ل کی کما ئی سے بلا امتیا ز ان مجا ہدین کی امداد کر ے جن کو وہ اقرب الی الصوا ب سمجھتا ہے ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب