السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے علاقہ (شہداد کوٹ سندھ) میں ایک تنظیم عر صہ سے کام کر رہی ہے تقریباً 49یا 50 برس سے اب اس کے بعد یہا ں ایک تنظیم نے جنم لیا ہے پہلی تنظیم کا کہنا یہ ہے کہ دوسری تنظیم نے یہا ں اختلا ف و افتراق پیدا کیا ہے جب کہ دوسری تنظیم کہتی ہے کہ ہم دین کا کا م کر رہے ہیں لہذا ہمیں یہاں کا م سے نہ رو کا جا ئے الغر ض ایسی صورت حا ل میں ہمیں شر عی طور پر کیا کر نا چا ہیے ؟ کس کا سا تھ دینا چاہیے ؟ یا پھر علیحدگی اختیا ر کی جا ئے ؟ نیز ان کے دینی پرو گرا مز کے متعلق کیا حکم ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بلا امتیا ز جن لو گو ں میں خیر کا پہلو غا لب نظر آئے ان کا ساتھ دیں لیکن پا ر ٹی با ز ی کی ضرور رسا نی سے احتراز کر یں ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب