السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا اپنے آپ کو اہل حدیث کہلانادرست ہے؟جب کہ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کتاب وسنت کے ساتھ مخلصانہ وابستگی کی بناء پر اہل حدیث نام کے اطلاق کا جواز ہے۔’’ لا مشاحة في الاصطلاح ’’
کئی ایک محدثین عمل بالحدیث کی بنا پر اہل بدعت کے بالمقابل اس لقب سے موسوم تھے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو:(کتاب شرف اصحاب الحدیث)
قرآن مجید میں ''المسلمین '' بطور تسمیہ صفت بیان ہوا ہے جس سے الحمدللہ جملہ مسلمان متصف ہیں۔ورنہ تو لازم آئے گا'' حافظ عبدالغفور'' نام رکھنا بھی ناجائز ہو جس کا کوئی بھی قائل نہیں۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب