السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص مسلمان ہونے کا پکا ارادہ کرچکا ہو اور اسی دوران اس پر موت آجائے جبکہ اس نے کلمہ شہادت نہ پڑھا ہو تو کیا وہ مسلم مرا ہے یا غیر مسلم ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا شخص غیر مسلم مرا ہے۔کیوں کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لئے نطق بالشہادتین شرط ہے۔صرف اس کی صداقت کا یقین رکھنا کافی نہیں۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب