سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(188) حرمین شریفین کے ائمہ کیا مقلد ہیں؟

  • 12909
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1259

سوال

(188) حرمین شریفین کے ائمہ کیا مقلد ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حرمین شریفین کے ائمہ کیامقلد ہیں؟ کیونکہ مقلدین اپنے دلائل میں یہ بھی ذکرکرتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حرمین شریفین کے بعض ائمہ کا مخصوص مذہب کی طرف انتساب ان معنوں میں قطعا ً نہیں کہ وہ کتاب وسنت کے نصوص کے مقابلہ میں اقوال ائمہ کو ترجیح دیتے ہوں جبکہ تقلید کا مفہوم یہ ہے کہ کسی کے قول کو بلادلیل قبول کرلینا۔سعودی عرب کی فضاء کا بالعموم امتیازی پہلو یہ ہے کہ وہاں فقہ کو تقابلی انداز میں  پڑھا یا جاتا ہے جو محدثین کا طرہ امتیاز ہے جب کہ ہمارے ہاں کے متعصبانہ حنفی ماحول میں اس بات کا  تصور مشکل امر ہے بلکہ یہاں نصوص شرعی کو توڑ مروڑ کر امام کے قول کے مطابق ڈھالنا باعث افتخار سمجھا جاتا ہے۔لاحول ولا قوۃ الا باللہ ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص495

محدث فتویٰ

تبصرے