سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(186) اولیاء اللہ کون ہیں؟

  • 12907
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1770

سوال

(186) اولیاء اللہ کون ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ولی اللہ ہونا کوئی عہدہ یا مرتبہ ہے؟یا ہر مسلمان اللہ کا ولی ہے کیونکہ مسلمان کے علاوہ سب عدو اللہ ہیں۔اگر اللہ کے دوست اور دشمنوں کے درمیان کوئی لوگ ہیں تو ان کی کیا حیثیت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ولی اللہ ہونا کوئی عہدہ یامنصب نہیں جو محض لوگوں کے لئے ہو قرآن کی نظر میں ہر متقی ولی اللہ ہے ۔فرمایا:

﴿إِن أَولِياؤُهُ إِلَّا المُتَّقونَ...٣٤﴾... سورة الانفال

البتہ بعض کبائر کے ارتکاب کی وجہ سے درمیانہ درجہ مومن ناقص الایمان ہوسکتا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص493

محدث فتویٰ

تبصرے