سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

رضاعی بھائی سے شادی

  • 12896
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 794

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمبر ۱۔ ایک عورت کا ایک لڑکا ہے ،اور دوسری عورت کی بیٹی دس سال بعد پیدا ہو ئی ۔تو لڑکے کی والدہ نے اس لڑکی کو دودھ پلایا قرآن و سنت کی روشی میں راہنمائی فرمائیں کہ کیا ان دونوں کی شادی ہو سکتی ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں ان دونوں لڑکی اور لڑکے کی آپس میں شادی نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ اب وہ ایک دوسرے کے رضاعی بہن بھائی ہیں ۔

نبیﷺ نے فرمایا:

یَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا یَحْرُمُ مِنَ النَّسَب(بخاری:2645)

’’رضاعت سے وہ سب رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں ۔‘‘

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ