السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا طریقت اور تصوف کے الفاظ کہیں قرآن یا حدیث میں آیا ہے۔ اگر آیا ہے تو اس کے کیا معنی ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کتاب وسنت میں طریقت اور تصوف وغیرہ الفاظ کا استعمال نہیں ہوا۔ بعدکے ادورار میں تارک الدنیا لوگوں نے مخصوص معانی کے لئے ان الفاظ کو ایجاد کیا ہے۔تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو۔فتاویٰ اہل حدیث :1/44 لشیخنا محدث روپڑی رحمۃ اللہ علیہ
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب