السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہندؤوں کا عقیدہ ہے کہ انسا ن با ر با ر اس دنیا میں آتا ہے اس عقیدہ کو آواگو ن کہتے ہیں کیا یہ غلط ہے یا صحیح ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہندوں کا عقیدہ تنا سخ ارواح اسلا می تعلیما ت کے منا فی ہے کتاب وسنت کی تعلیما ت سے یہ با ت عیا ں ہے کہ مو ت کے بعد آدمی کا کلی طو ر پر دنیا سے سلسلہ منقطع ہو جا تا ہے کسی بھی صورت میں دوبا رہ واپسی نہیں چنانچہ سورۃ الانبیاء علیہ السلام ارشاد با ر ی تعا لیٰ ہے :
﴿ وَحَرٰمٌ عَلىٰ قَريَةٍ أَهلَكنـٰها أَنَّهُم لا يَرجِعونَ ﴿٩٥﴾... سورة الانبياء
اور جس بستی (والوں ) کو ہم نے ہلا ک کر دیا محا ل ہے کہ (وہ دنیا کی طرف رجو ع کر یں ) وہ رجو ع نہیں کر یں گے ۔
عقیدہ ہذا عقلاً بھی محا ل ہے کیو نکہ اگر کو ئی شخص نیک ہے تو اس نیکی کے صلہ میں اس کی روح کو اپنے سے بہتر جو ن میں منتقل ہو نا چا ہیے جب کہ یہ با ت پہلے سے مسلمہ ہے کہ انسا ن اشرف المخلو قا ت ہے فر ما یا
﴿أُولـٰئِكَ هُم خَيرُ البَرِيَّةِ ﴿٧﴾... سورة البينة
’’وہ لو گ تما م مخلوق سے بہتر ہیں ۔’’
گو یا انسا ن کی دوسری جو ن میں تبد یلی کا عقیدہ رکھنا انسا نیت کی تو ہین ہے اللہ رب العزت فہم و فرا ست سے نوا زے ۔آمین!
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب