سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(122) ایک روایت کی تحقیق

  • 12847
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1374

سوال

(122) ایک روایت کی تحقیق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ابو داؤد شریف میں مذکورہ ایک روایت سلام میں'' ومغفرتہ'' کے اضافہ والی کس پایہ کی ہے؟کیا قابل عمل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ابوداؤد میں '' ومغفرتہ'' کا اضافہ ہے۔

اما م منذری  رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اس ر وایت کی سند میں ابو مرحوم عبد الرحیم بن میمون اور سہل بن معاذ دونوں ناقابل حجت  ہیں پھر  فرماتے  ہیں:

’’وقال فيه سعيد بن ابي مريم اظن اني سمعت نافع بن يزيد ’’(المختصر:8/69)

اور حافظ ابن حجر  رحمۃ اللہ علیہ  نے فتح الباری (11/6) میں تین روایات میں یہ لفظ نقل کیا ہے۔یعنی'' جب ضعیف احادیث کو آپس میں ملایا جائے تو ''وبرکاتہ'' پرزیادتی کی مشروعیت کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔مقصد یہ ہے  کہ کچھ اس کا اصل موجود ہے۔جس کی بناء پر روایت قابل عمل ہوسکتی ہے۔''

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص299

محدث فتویٰ

تبصرے