کتاب تو ایک متعین کتا ب ہے۔یعنی قرآن مجید لیکن سنت کی اصطلاح جس قدر مقدس ہے اتنا ہی اس کا مفہوم غیر متعین ہے۔بعض حضرات کے نزدیک ہر حدیث سنت ہے۔لیکن د وسروں کے نزدیک سنت سے مراد سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ اعمال ہیں۔جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے التزاماً سر انجام دیے تھے؟
حدیث وسنت کا مفہوم مقتدمین کے ہاں ایک ہی ہے کہ ہر ایک کا دوسرے پر اطلاق ہے لیکن بعد میں متجد دین کا سوء فہم ہے کہ دونوں میں فرق ہے۔ جب کہ واقعات سے اس نظریہ کی تائید نہیں ہوتی۔ اصول فقہ کی کتابوں کی طرف مراجعت فرمائیں۔بات کھل کر سامنے آجائے گی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب