السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ کہ''اگر ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا نہ کرتے تو کائنات بھی پیدا نہ کرتے'' کیا یہ صحیح ہے کہ یہ کائنات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیدا کی گئی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قابل استناد ایسی کوئی حدیث نہیں۔(’’لولاك لما خلقت الافلاك’’یہ موضوع من گھڑت روایت سے استدلا ل کیا جاتا ہے۔اس کو اما م صنعانی نے'' الااحادیث الموضوعہ رقم (78) علامہ عجلونی کشف الخفاء(2/162) امام شوکانی نے الفوائد (326) امام ابن الجوزی اور امام ناصر الدین البانی نے موضوع من گھڑت ضعیف قرار دیا ہے۔)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب