السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
درود ابرا ہیمی میں :(كما صليت علي ابراهيم وعلي آل ابراهيم)کی مثل آل محمد اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رحمت طلب کی گئی ہے کیا نبی مکر م صلی اللہ علیہ وسلم اور امت محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے رحمت سے خالی ہیں تمثیلی رحمت کا کیا مطلب ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تمثیل رحمت سے مقصود صرف نیک اور بھلی شہرت ہے جس طرح کہ ان کی اپنے عہد میں تھی ورنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل کا تعلق مشبہ بہ کے سا تھ بھی ہے جس طرح کہ مشبہ سے ہے لہذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کو فضیلت و منقبت دو نو ں جہتوں سے حا صل ہو گی اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل حضرت ابرا ہیم علیہ السلام اور آل ابراہیم علیہ السلام سے افضل تر ین ٹھہرے ۔
علا مہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نےاس اعترا ض کے بہت سا ر ے جوا با ت دئیے ہیں ملا حظہ ہو ۔
"جلا ء الافہا م اور شرح العقیدۃ الطہا ریہ "(279۔270)اور صفحہ صلا ۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم للالبا نی ۔"
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب