سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز میں سجدہ تلاوت کرتے وقت رفع الیدین کرنے کا حکم

  • 12796
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1127

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں اگر سجدہ تلاوت آجائے تو تکبیر کہتے وقت رفع الیدین کرنا چاہیے یا نہیں ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدہ تلاوت کرتے وقت رفع الیدین کرنے یا نہ کرنے کے حوالے کوئی صریح نص موجود نہیں ہے،ہاں البتہ اس سجدے کو بھی ہم نماز کے دیگر سجدات پر قیاس کریں گے۔اور نماز کے دیگر سجدات میں نبی کریم کا طریقہ کار یہ تھا کہ آپ سجدہ میں جاتے ہوئے رفع الیدین نہیں کیا کرتے تھے۔

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :

«وَلَا يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَسْجُدُ وَلَا حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ»(بخاری:738)

یعنی رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم رفع الیدین والا کام اسوقت نہیں فرماتے تھے جب سجدہ کرتے اور نہ ہی جب سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے ۔

لہذا ثابت ہوا کہ سجدہ تلاوت کی تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنا درست نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ