السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے قرض لے کر کاروبار کیا کچھ رقم میری بھی تھی کاروبار کوسال ہو گیا اب مجھے زکوۃ دینی ہے۔میں صرف اپنی رقم پر زکوۃ دوں گا یا قرض والی رقم پر بھی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگر آپ نے کسی سے قرض لیا ہوا ہے تو اس کی زکاۃ آپ کے ذمہ نہیں ہے ،کیونکہ اس رقم کے آپ مالک ہی نہیں ہیں۔ اس کی زکوۃ قرض دینے والے کے ذمہ ہے ،جو اس رقم کا اصل مالک ہے۔جیسا کہ آپ نے کسی کو قرض دیا ہوا ہو تو اس کی زکاۃ آپ کے ذمہ ہے،کیونکہ آپ اس کے اصل مالک ہیں۔ آپ سے قرض لینے والے کے ذمہ نہیں ہے،کیونکہ وہ اس کا اصل مالک نہیں ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |