سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(64) عالمِ برزخ کے معنی

  • 12787
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1262

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عالم برزخ کے کیا معنی ہیں؟اورکون سے مقام کو عالم برزخ کہا جاتا ہے؟ کیا نیک اور بد لوگوں کی  روح عالم برزخ میں ہی جاتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دو چیزوں کے درمیان جو چیز اٹکاؤ کی  طرح ہو اس کو برزخ کہتے ہیں انسان کا قبر میں رہنے کا زمانہ اور عقبیٰ کے مابین ایک اٹکاؤ کا زمانہ ہے اس لئے اس کو برزخ کہا جاتا ہے۔(احسن التفاسیر 4/323)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص239

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ