سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جنت میں کتنی حوریں ملیں گی

  • 12781
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 7296

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جنت میں ایک مومن بندے کو کم از کم کتنی حوریں ملیں گی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ امور غیب سے تعلق رکھتے ہیں ،لیکن احادیث کی روشنی میں جو ثبوت ملتا ہے وہ یہ کہ ہر جنتی کو کم از کم دو دو حوریں ملیں گی ۔سیدنا ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم نے جنتیوں کی صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا:

لكل واحد منهم زوجتان يرى مخ سوقهما من وراء اللحم، من الحسن (بخاری:3245)

ان جنتیوں میں سے ہر ایک کے لئے دو دو بیویاں ہوں گی،وہ حسن کی وجہ سے ان کی پنڈلیوں کی مخ گوشت میں سے دیکھ رہے ہوں گے۔

اور ابن ماجہ (4337)کی جس روایت میں 72 حوروں کا تذکرہ ہے ،اسے حافظ ابن حجر نے فتح الباری (6/325)میں ضعیف قرار دیا ہے۔

ہاں البتہ شہداء کے بارے میں صحیح روایات سے ثابت ہے کہ ان کو 72 حوریں عطا کی جائیں گی۔نبی کریم نے جنتیوں کی صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا:

ويزوج اثنتين وسبعين زوجة من ‏الحور العين(ترمذی: 1663قال الالبانی صحیح )

وہ 72 حور عین بیویوں سے شادی کریں گے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ