سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جنت میں جماع

  • 12780
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 1192

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جنت میں ہم جماع کریں گےاور اس کی لذت کیا ہوگی ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ امور غیب سے تعلق رکھتے ہیں ،لیکن احادیث کی روشنی میں جو ثبوت ملتا ہے وہ یہ کہ جنتی لوگ جماع بھی کریں گے اور اللہ تعالی ان کو سو بندوں کی طاقت سے نوازے گا۔سیدنا انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی کریم نے فرمایا:

« يُعْطَى الْمُؤْمِنُ فِي الْجَنَّةِ قُوَّةَ كَذَا وَكَذَا مِنَ الْجِمَاعِ ».
قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَيُطِيقُ ذَلِكَ؟, قَالَ: « يُعْطَى قُوَّةَ مِائَةٍ »(ترمذی:2536قال الالبانی صحیح)

جنت میں مومن کو جماع کی اتنی اتنی قوت عطا کی جائے گی۔آپ سے پوچھا گیا:یارسول اللہ ! کیا اس میں اتنی زیادہ طاقت ہو گی؟تو آپ نے فرمایا: اسے سو بندوں کی طاقت دی جائے گی۔

اور اس جماع کی لذت کے حوالے سے کوئی صراحت نہیں ملتی ،کیونکہ جنت ایک ایسا مقام ہے جو دنیا سے کئی گنا زیادہ بہتر ہے،اور اس کے نعمتیں ابدی اور ہمیشہ رہنے والی ہیں۔اس لحاظ سے آپ کہہ سکتے ہیں کہ وہاں کی لذت دنیا کی نسبت زیادہ ہو گی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ