السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا جن انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟ یا تکلیف دے سکتے ہیں؟ان سے چھٹکارے کا کیا طریقہ ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جن انسان کو نقصان پہنچا سکتا ہے صحیح مسلم میں حدیث ہے۔ایک شیطان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز خراب کرنے کی سعی کی تھی اور قرآن میں ہے:
﴿وَأَنَّهُ كانَ رِجالٌ مِنَ الإِنسِ يَعوذونَ بِرِجالٍ مِنَ الجِنِّ فَزادوهُم رَهَقًا ﴿٦﴾... سورة الجن
''اور یہ کہ بعض بنی آدم جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے۔(اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی۔''
ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ مسنون ورد اور وظائف کا اہتمام کیاجائے جوکتب احادیث میں موجود ہے بالخصوص آیۃ الکرسی اور سورۃ بقرۃ کی تلاوت۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب