السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ا گر ایک آدمی رات کو یا دن کو ورد کرتا ہے۔ تو اس کی ہوا نکل جاتی ہے وہ ورد کرتا رہے یا دوبارہ وضو کرکے ورد کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ورد وظیفہ ہرحالت میں درست ہے چاہے انسان باوضو ہا یا بے وضو حدیث میں ہے۔:
’’ كام النبي صلي الله عليه وسلم يذكرالله في كل احيانه ’’
(رواہ مسلم رواہ البخاری فی ترجمۃ الباب باب تقصر الحائض المناسک کلھا)
یعنی'' نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر حالت میں اللہ کا زکر کرتے تھے۔''
تاہم بلاشبہ طہارت پسندیدہ امر ہے لیکن ضروری نہیں۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب