السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اہل حدیث کے آپس میں اتنے اختلافات کیوں ہیں۔؟ خاص طور پر جماعت الدعوۃ اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کےکہ وہ ایک دوسرے پر منافقت تک کے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔ازراہ کرم تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔جزاکم اللہ خیرا
سب سے پہلے بات یہ ہے کہ اہلحدیث کی دعوت قرآن وحدیث پر مبنی ہے۔ جس پر تمام اہل حدیث جماعتیں قائم ہیں او راگر ان میں کوئی جماعتی طور پر بظاہر اختلاف نظر آتا ہے تو محض دعوتی اسلوب کا تنوع ہے۔ جماعت الدعوۃ اور مرکزی جمعیت یہ سب اہل حدیث کی دعوت کے پلیٹ فارم ہیں او ریہ سب توحید و سنت پر کاربند ہونے کا دعو یٰ کرتے ہیں۔ البتہ دعوتی طریقہ کار کے متعلق اختلاف انتظامی اور اسلوب کا اختلاف ہے ناکہ مسلکی اختلاف۔ بلکہ احناف کے اندر حنفی بریلوی، حنفی دیوبندی پھر دیو بندیوں میں حیاتی اور مماتی گروہ یہ سب مسلکی گروہ ہیں لہٰذا اہل حدیث میں اسلوب اور طریقہ دعوت کا اختلاف اگر ہے بھی تو اسے مسلکی اختلافات پر قیاس نہیں کیا جاسکتا۔
وبالله التوفيق