سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(40) گھر میں اور باہر تبلیغ کرنا

  • 12759
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1520

سوال

(40) گھر میں اور باہر تبلیغ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی  گھر میں پردے اور نماز کے متعلق کہتا رہتا ہے۔لیکن گھر والے کبھی مانتے ہیں کبھی سستی کر جاتے ہیں۔کیا ایسا آدمی گھر سے باہر لوگوں کو تبلیغ کرسکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واضح ہو کہ آدمی کا کام کسی کومنوانا نہیں بلکہ اس کا فرض صرف احسن طریق سے دعوت پیش کرنا ہے۔چاہے  گھر میں ہو یا باہر توفیق دینے والا خالق ومالک ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔

قرآن مجید میں ہے:

﴿فَذَكِّر‌ إِنَّما أَنتَ مُذَكِّرٌ‌ ﴿٢١ لَستَ عَلَيهِم بِمُصَيطِرٍ‌ ﴿٢٢﴾... سورة الغاشية

''تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو تم ان پر داروغہ نہیں ہو۔''

دوسری جگہ فرمایا:

﴿لَيسَ عَلَيكَ هُدىٰهُم وَلـٰكِنَّ اللَّـهَ يَهدى مَن يَشاءُ...٢٧٢﴾... سورة البقرة

''(اے نبی  صلی اللہ علیہ وسلم !)''تم ان لوگوں کی ہدایت کے ذمہ دار نہیں ہو بلکہ اللہ ہی جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے۔''

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص218

محدث فتویٰ

تبصرے