اگر قرآن مجید گرجائے تو اس کے گرنے کا کوئی صدقہ یا خیرات کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
قرآن گرنے کا شرع میں کوئی مخصوص صدقہ نہیں البتہ اپنی اس کوتاہی پر رب کے حضور استغفار کی صورت میں توبہ وانابت کا اظہار ضرور ہونا چاہیے۔قرآن مجید میں ہے:
''اور وہ کہ جب کوئی کھلا گناہ یا اپنے حق میں کوئی اور بُرائی کر بیٹھتے ہیں تو اللہ کو یاد کرتے ہیں۔اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں۔ اور اللہ کے سوا گناہ بخش بھی کون سکتا ہے؟ اور جو جان بوجھ کر اپنے افعال پر اڑے نہیں رہتے۔''
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب