السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مقام ابراہیم علیہ السلام پر پاؤں کے نشانات کیا واقعی ابراہیم علیہ السلام کے قدم کے ہیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تاریخی اور تفسیری روایات میں اسی طرح مشہور ہے حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
''وكانت آثار قدميه ظاهرة فيه ولم يزل هذا معروفا تعرفه العرب في جاهليتها ’’(تفسیر ابن کثیر 1/118)
یعنی'' حضرات ابراہیم علیہ السلام کے قدمو ں کے نشانات پتھر میں نمایاں ہیں۔ہمیشہ سے یہ بات معروف ہے۔عرب اپنے زمانہ جاہلیت میں بھی اس سے شناسا تھے۔''
تفسیر قرطبی (2/113) میں بھی حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اثبات نقل کیا ہے۔مذید تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو:(فتح الباری:8/169) شہرت اس بات کی متقاضی ہے کہ اس کا اصل ہے۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب