السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خط شروع کرنے سے پہلے پوری ''بسم اللہ ''لکھنی چاہیے یاصرف بسملہ لکھنا کافی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خط وکتابت کے آغاذ میں مکمل ''بسم اللہ الرحمٰن الرحیم'' لکھنی چاہیے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روساء وملوک کی طرف جملہ رسائل اس امر کی واضح دلیل ہیں۔اورلفظ بسملہ میں محض بطور تسمیہ (نام) زکر کیا ہے جس سے مقصود پوری بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہے۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب