السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ان الفاظ کے کہنے کے بارے میں کیا حکم ہے کہ ’’ ہم ان شاء اللہ جنت میں ملاقات کریں گے؟‘‘
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ ایک اچھی بات ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ وہ جنت میں ہمیں اپنے بھائیوں کے ساتھ جمع کرے اور ہم جنت میں ملاقات کرسکیں، لیکن اس موقع پر ’’ان شاء اللہ‘‘ نہ کہے بلکہ یہ کہے کہ ’’ہم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ اپنے فضل سے وہ ہمیں جنت میں اکٹھا کردے‘‘ ان شاء اللہ نہ کہے اور دعا میں استثناء نہ کرے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب